وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دورہ جرمنی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے میں آنے والی خبریں صریحاً جھوٹ، من گھڑت اور مضحکہ خیز ہیں، ترجمان وزارت داخلہ

196
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دورہ جرمنی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں آنے والی خبروں کو صریحاً جھوٹ، من گھڑت اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عادتاً ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے والے عناصر کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی وزیر داخلہ نے اعلانیہ طور پر اپنے دورہ جرمنی اور اس کی وجوہات سے سب کو آگاہ کیا تھا۔