وزیر داخلہ کی مچھ میں جعفرایکسپریس حملے کی شدید مذمت

112

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں جعفرایکسپریس حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کو مچھ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔وزیرداخلہ نے دھماکے کے نتیجے میںقیمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔