17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیرصدارت منیارٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا...

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیرصدارت منیارٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کی منیارٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ اور سابق غیر مسلم ارکان اسمبلی اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں کی جانب سے تجویز کردہ 53 مینارٹی بہبود سکیمیں پیش کی گئیں۔

وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری و سربراہ بین المذاہب ہم آہنگی ونگ مذہبی امور ڈاکٹر مرزا علی محسود، عمران رشید، ڈپٹی سیکرٹری آئی ایچ، ڈپٹی چیف پلاننگ ڈویژن اقبال احمد، ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ نوید اختر، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کمیٹی فرید اقبال کمیٹی اراکین میں شامل تھے۔

- Advertisement -

کمیٹی نےمنیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 39 ملین روپے لاگت کی 31 چھوٹی بہبودی سکیمیں منظور کر لی گئیں۔ بہبود کی سکیموں میں غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی مراکز میں سولر سسٹم اور فلٹر پلانٹس کی فراہمی شامل ہے۔ غیر مسلم نادار خواتین کو سلائی مشینوں کی فراہمی، عبادگاہوں کے لیے فرنیچر، دریاں، واک تھرو گیٹ شامل ہیں۔ پرانی عمارتوں، چار دیواری کی مرمت، سائونڈ سسٹم اور دیگر ضروریات کی فراہمی بھی شامل ہیں۔ تمام منصوبوں کو رواں مالی سال میں جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573863

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں