سلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی سے کرکٹ سٹار شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے کوہاٹ کے 2 ہزار غریب خاندانوں میں راشن فراہم کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ شاہد آفریدی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لاک ڈاﺅن میں پھنسے کوہاٹ کے 2 ہزار خاندانوں کے راشن کا انتظام کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے بھی راشن کےلئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ دیا، اس عطیہ سے راشن کوہاٹ کے غریب خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رضاکارانہ طور پر غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ پی ٹی آئی کے قابل فخر ورکرز کا بھی شکریہ جنہوں نے گھر گھر راشن تقسیم کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں، یہ ہے نیا پاکستان۔