وزیر مملکت انوشہ رحمان کی ناروے کی سفیر ریبو نیڈ ٹورے سے گفتگو

147

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناروے کی سفیر ریبو نیڈ ٹورے سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں اور ماہرین کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو بڑھا یا جاسکتا ہے۔ناروے کی سفیر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔