وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کا جنیوا میں یو این ایچ سی آر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 70ویں اجلاس سے خطاب

73
آج سے شروع ہونے والا نیا دور جمہوری نظام میں داخل ہونے کے لئے کالے دھن کے استعمال پر دروازے بند کردے گا ، شہریار خان آفریدی
آج سے شروع ہونے والا نیا دور جمہوری نظام میں داخل ہونے کے لئے کالے دھن کے استعمال پر دروازے بند کردے گا ، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے دنیا میں جنگوں اور تنازعات کے باعث نقل مکانی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مہاجرین کے بحران کے حل کے ساتھ ساتھ تنازعات کے حل کے لیے بھی جامع کوششیں کی جائیں۔ جنیوا میں یو این ایچ سی آر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 70ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریارخان آفریدی نے کہا کہ 71ملین (7 کروڑ 10 لاکھ) بے گھر افراد اور 26 ملین ( 2 کروڑ60 لاکھ )مہاجرین آج دنیا کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عالمی تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کیا ہے بلکہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی فراخدلانہ مہمان نوازی کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے،عالمی برادری کو جنگوں کے خلاف برسرپیکار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ 85 فیصد مہاجرین کو ترقی پذیر ممالک سپورٹ کررہے ہیں جبکہ ترقی یافتہ اقوام کی مہاجرین کی امداد میں شمولیت بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مالی مسائل کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی امداد کررہا ہے اور یہ دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے اپنے تمام وسائل افغان مہاجرین کے لیے کھول رکھے ہیں اور سرکاری ادارے ان کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن مہاجرین کی مکمل امداد کرکے انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانا ہے اور چودہ لاکھ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر امداد ان کے علاوہ ہے۔