وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہسپتالوں میں صفائی اور ریفارمز کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں، سردار ایاز صادق

210

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہسپتالوں میں صفائی اور ریفارمز کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ہسپتالوں کے حوالہ سے ہنگامی اقدامات اور ان کے مثبت اثرات کا ذکر پبلک کے ذریعے ان تک پہنچا ہے جو انتہائی قابل ستائش ہے اور حقیقی منعوں میں عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ریفارمز کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدا مات کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیر مملکت نے تعریفی کلمات اور حوصلہ افزائی پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس سلسلہ میں یاد رہے کہ وزیر مملکت نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کئے اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر پمز ہسپتال میں صفائی کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔