اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ کراچی دھماکے میں عالمگیر خان کے والد محترم سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر خان کے ساتھ انکے والد محترم سے کافی بار ملاقات ہوئی انتہائی عاجز اور شفیق انسان تھے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام افراد کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین۔