- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چئرمین /وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے نسان جاپان، رینالٹ فرانس، الفطیم گروپ متحدہ عرب امارات اور گندھارا نسان لمیٹڈ کے وفود نے یہاں سرمایہ کاری بورڈ میں ملاقاتیں کیں۔ جس کا بنیادی مقصد ملک میں ان کمپنیوںکی گاڑیوں کی پیداوار کا آغاز تھا۔ وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی مقامی صنعت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی اداروں سے پاکستان میں کارخانے لگوانے کی خواہش مند ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2654
- Advertisement -