وزیرآباد کے علاقہ علی پور چھٹہ میں چوروں نے گھر سے سامان چوری کر کے گھر کو آگ لگا دی

112

وزیرآباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں چوری کی واردات، بے رحم ملزمان جاتے ہوئے بیوہ کے گھر کو آگ بھی لگا کرگئے، گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات علی پور چٹھہ کے محلہ بلوچاں کے رہائشی ملک اشفاق مرحوم کی بیوہ اور بچے گھر کو تالا لگا کر اپنے کسی عزیز کے ہاں منڈی بہاؤالدین گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور پیٹیوں کے تالے توڑنے کے بعد ان میں رکھے

یتیم بیٹی کے جہیز کے 5 لاکھ روپے اور ڈھائی تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے جبکہ چور جاتے ہوئے گھر کے اوپر والی منزل کو آگ بھی لگا گئے جس سے پورے گھر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ملک اشفاق مرحوم کی بیوہ کا کہنا ہے کہ اس کے یتیم بچوں کے لیے نہ کوئی بستر ہے اور نہ ہی کوئی کپڑا، گھر کے برتن تک جل کر راکھ ہو گئے ہیں، اس نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ آگ کی شدت سے کمروں کے لینٹر تک پھٹ گئے ہیں۔