اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نےملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیرِاعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردار کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم نے ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، احسن اقبال اور مشیر وزیراعظم احد چیمہ بھی شریک تھے۔