اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کلنکرجھیل ،عمرکوٹ میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کےلئے مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعااور لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔