وزیر اعظم شہباز شریف کی مزار شریف افغانستان میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت ،افغان عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

162

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار شریف افغانستان میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ میں جو شرپسند ایسے مجرمانہ کاموں میں ملوث ہیں وہ افغانستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا