وزیراعظم شہباز شریف کی تربت میں خود کش حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش

158
محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلمان الجاسر کی ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دینے اور بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کی وارث ہیں، ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں،وزیراعظم نے زخمی خاتون پولیس اہلکار سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے زخمی خاتون پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔