وزیراعظم عمران خان اور وزارت صحت بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں،عامر محمود کیانی

103
APP12-29 ISLAMABAD: November 29 - Federal Minister for National Health Services Aamir Mehmood Kiani addressing during function in connection with World AIDs Day at PNCA. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کو آرڈینیشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاﺅ کی روک تھام اور اقدامات پر عزم ہیں۔ یو این ایڈز کی جو بھی سفارشات اس کانفرنس کے ذریعے دی جائیں گی وزارت صحت ان سفارشات پر عملدرآمد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ایڈز کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے واے ادارے اور شراکت داروں کے اشتراک سے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ’اپنا مقام جانیئے‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایڈز ایک لعنت ہے جس کی روک تھام اور علاج معالجہ کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ اس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ اس حوالے سے انہوں نے یو این ایڈز بالخصوص پروگرام کی کنٹری ایڈوائزر فہمیدہ اقبال خان کی تقریب کے انعقاد کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ جو بھی مفید تجاویز اس پلیٹ فارم سے آئیں گی۔ حکومت اس پر عملدرآمد کے لئے اپنا موثر کردار اد اکرے گی۔