اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان شامل تھے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل گوندل ملاقات میں موجود تھے۔