اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاسی مگرمچھوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، وہ اپنا درد عوام کے درد سے جوڑ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن 1988ءکے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ایجوکیشنل ایکسپو 2019ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاسی مگرمچھوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، وہ اپنا درد عوام کے درد سے جوڑ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن 1988ءکے بعد پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر ہیں، اقتدار سے باہر رہنا ان کیلئے ناممکن ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، چین، قطر، سعودی عرب سمیت دوست ممالک معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہماری مدد کر رہے ہیں، اپوزیشن جانتی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کا یہ بجٹ منظور ہو گیا تو اس کے بعد ملک میں مستقل معاشی استحکام آ جائے گا، اس کے بعد اپوزیشن کا چورن بکنے والا نہیں ہے، اسی لئے عوام کے مہنگائی کے درد کو اپنے سیاسی درد کے ساتھ جوڑ کر تحریک چلانے کی باتیں کر رہی ہے، پہلی مرتبہ اپوزیشن کی تحریک ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائے گی، سیاسی نومولود قیادت کے بیانیہ کو اپنی جماعتوں نے ہی مسترد کر دیا تو وہ عوام میں کس منہ سے جا سکتے ہیں۔ وہ منگل کو پاک۔چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں نجی میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ 2روزہ ایجوکیشنل ایکسپو 2019ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔








