وزیراعظم عمران خان سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین الغانم کی ملاقات

188
APP100-12 ISLAMABAD: November 12 – Lt. Gen, Ghanim Bin Shaheen Al Ghanim, Chief of Staff of Qatar Armed Forces calls on Prime Minister Imran Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین الغانم نے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو قطر کے امیر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ حماد پورٹ کے افتتاح اور اسے کراچی کی بندرگاہ کے ساتھ فیری سروس کے ذریعے منسلک کرنے کے بعد قطر کو پاکستان کی برآمدات میں 73 فیصد اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت مزید بڑھے گی۔