اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔