وزیراعظم عمران خان کا نئے ہجری سال کے موقع پر پیغام

77

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نئے ہجری سال کے ایثار و قربانی پر مبنی حقیقی پیغام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں محدود علاقائی، ذاتی اور نسلی نفرتوں اور بلاوجہ کے تعصبات کو خیر باد کہہ کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے، یہی سیدھی راہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ہجری سال نو 1440ھ/2018ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہی۔ وزیراعظم نے اسلامی سال کے آغاز کے بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور اہلِ اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی کہ یہ سال اُمت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ثابت ہو۔