اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بی جے پی اور اتحادیوں کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ جنوبی ایشیاءمیں امن، ترقی اور خوشحالی کےلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔