اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے ہیں جہاں پر این ڈی ایم اے کے حکام ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کےلئے جھل مگسی روانہ ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دوران سفر وزیراعظم بعض فائلوں کو دیکھ رہے ہیں جبکہ جیکب آباد پہنچنے پر دی جانے والی بریفنگ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔