وزیراعظم محمد نواز شریف کی سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے ڈیسلوا سے گفتگو

135
APP66-03 ISLAMABAD: May 03 - Lt. Gen. A. W. J De Silva, Commander of the Sri Lankan Army called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاع سے متعلق تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے ڈیسلوا سے بدھ کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سری لنکن فوج کے کمانڈر نے پاکستان کے دورہ کے دوران پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی موجود تھے۔