
وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترکی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے
وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترکی کے خارجہ اقتصادی تعلقات بورڈ کے چیئرمین عمر چیہاد وردان سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ترکی کے خارجہ اقتصادی تعلقات کے بورڈ کے چیئرمین عمر چیہاد وردان سے گفتگو کررہے تھے جو پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے حالیہ دورہ ترکی کے بعد ہونے والی پاکستان ترکی بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں برادر ممالک کی مشترکہ تاریخ ہے انہیں اپنے تعلقات کو ہر پہلو سے مضبوط کرنا چاہئے۔