وزیراعظم نواز شریف کا لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

136
APP06-08 LAHORE: October 08 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif chairing a meeting with the members of huminess community at Governor House. APP photo by Ch Mubarak Ali

لاہور ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برسوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا، آج کا پاکستان معاشی اعتبار سے زیادہ مضبوط اور 2013ءسے زیادہ محفوظ ہے،سی پیک کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ہفتہ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور آج کا پاکستان معاشی اعتبار سے زیادہ مضبوط اور 2013ءسے زیادہ محفوظ ہے۔ اجلاس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت خرم دستگیر، ممتاز کاروباری شخصیات اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔