وزیراعظم نواز شریف کی ابراج گروپ کے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

232

ڈیووس ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ابراج گروپ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع دنیا کی معروف کمپنیوںکے سربراہان نے پاکستان کوسرمایہ کار دوست ملک قرار دیا ہے۔ عشائیہ میں نامور عالمی کمپنیوں بشمول سٹی بنک، یونی لیور، میکنسی اور دیگر کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ سینئر ایگزیکٹوز نے پاکستان میں موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجہ میں آنے والی مثبت تبدیلی کو پاکستان میں کاروبار کے لئے سازگار قرار دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں موجودہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں میں اضافے کو سراہا۔