اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران موثر انداز میں پاکستان کی معاشی طاقت کو اجاگر کیا ہے اور ملک کو ایک ایسی محفوظ سرمایہ کار منزل کے طور پیش کیا جسے کوئی گلوبل پلیئر کھو نہیں سکتا۔ ڈیووس کے منجمد درجہ حرارت میں جہاں معروف عالمی تاجر رہنما ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نے عالمی پلیٹ فارم پر …
وزیراعظم محمد نواز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران موثر انداز میں پاکستان کی معاشی طاقت کو اجاگر کیا، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران موثر انداز میں پاکستان کی معاشی طاقت کو اجاگر کیا ہے اور ملک کو ایک ایسی محفوظ سرمایہ کار منزل کے طور پیش کیا جسے کوئی گلوبل پلیئر کھو نہیں سکتا۔ ڈیووس کے منجمد درجہ حرارت میں جہاں معروف عالمی تاجر رہنما ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نے عالمی پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں معیشت اور سیکورٹی کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی پرکشش معاشی اور سرمایہ کار پالیسیوں سے آگاہ کیا اور انہیں ملک کی معاشی بحالی سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ایک عالمی ماحول کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا جہاں عالمی معیشت کی بحالی اور بھرپور ترقی ہو۔ انہوں نے عالمی اقتصادی فورم میں اپنی شرکت کو بین الاقوامی مفکروں، پالیسی سازوں اور تاجر رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کا موقع قرار دیا جو عوام کے مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں۔ انہوں نے دنیا کی بڑی تاجر کمپنیوں کے رہنماﺅں اور سرمایہ کاروں کو بتایا کہ پاکستان ایک معتدل اور روشن خیال ملک ہے۔ وزیراعظم نے متعدد عالمی رہنماﺅں کے ساتھ مفید ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجارت اور ترقی کے شعبہ میں تعاون کی نئے امکانات کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اپنے ممالک کے مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن ایل فیون کے ساتھ ملاقات کے دوران سرکاری اور عوامی سطح پر قریبی طور کام کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے سویڈن کے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش اور بےگناہ کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کیا۔








