وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات کی منظوری دیدی

124
Cabinet Division
Cabinet Division

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے 23 ویں اجلاس کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر 3 روزہ تعطیلات کی منظوری دیدی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی۔