اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم این اے رومینہ خورشید عالم کو پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کر دیا ہے ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیٹ پر منتخب ہونے والی ایم این اے رومینہ خورشید عالم کو پارلیمانی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی مقرر کر دیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کا قلمدان تبدیل کر کے پارلیمانی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ مقرر کر دیا ہے ۔