اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نےموٹر وے ایم نائن پر نوری آباد کے قریب بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر بس کو آگ لگنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدید دکھی ہوں۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس حادثے میں وفات پا جانے والے لوگوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، غمزہ خاندانون کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی دے۔