اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ ہے اور رہے گی۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جج صاحبان کے متعلق ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے سپریم جوڈیشل کونسل میں بیٹھے معزز جج صاحبان نے دیکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وکلاءآئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تحفظ کے علمبردار ہیں۔معاون خصوصی نے ملک بھر کی وکلاءبرادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی بصیرت اور صلاحیتیں نظامِ عدل کے استحکام کے لئے حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا ساتھ دینے کے لئے بروئے کار لائیں۔