لاہور۔14 جون(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ٹیکس کلچر میںاصلاحات لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ سابقہ حکومتوں نے ایمنسٹی سکیموں کا اجراءاپنے ذاتی مفادات کیلئے کیا لیکن حالیہ ایمنسٹی سکیم کو ڈیکلریشن بل میں تبدیل کیا جارہا ہے، ایف بی آر کا سٹرکچر ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ مقررہ ٹیکس اہداف کو حاصل کرنا ترجیح ہے، یقین ہے کہ ڈالر واپس نیچے آئے گا‘ فارن ریزرو بڑھیں گے اور ملک معاشی طور پر بہترہوگا‘ حکومت کاروبار برادری پر جال نہیں پھینکنا چا ہتی بلکہ ا سے پارٹنر بنانا چاہتی ہے‘ وہ جمعہ کے روز ایف پی سی سی آئی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں