وزیراعظم  کی چرچ ہاؤس میں برطانوی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے معزز غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے میں شرکت

149

لندن۔19ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چرچ ہاؤس میں برطانوی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے معزز غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف چرچ ہاؤس میں برطانوی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے معزز غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے دوران لندن کے میئر صادق خان، سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، لیبر پارٹی برطانیہ کے رہنما سرکیر سٹارمر، روانڈا کے صدر ایچ ای پاول کگمے ، ہائوس آف کامنز کے سپیکر سرلنڈسے ہوئل سے ملے۔