وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کی زیر صدارت بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کاحق دینے اور ای ووٹنگ کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

64
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر لیے گئے از خود نوٹس پر عدالت عظمی میں آئین اور قانون کے مطابق دلائل دوں گا ، بابر اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پروزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کی زیر صدارت بدھ کو وزارت پارلیمانی امور میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کاحق دینے اور ای ووٹنگ کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزارت پارلیمانی امور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای ووٹنگ کے اقدامات کو فوری طور پر مکمل کر نے کے لئے پیر کو وزارت پارلیمانی امور میں دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد کیا جائے گا جس میں متعلقہ اداروں بشمول نادرا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کے حکام شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں حکومت ہر حال میں جمہوری عمل میں شریک کرے گی اور ان کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بنائیں گے جس کے لئے ای ووٹنگ کے سلسلہ میں حکومت جلد از جلد قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کرے گی۔ وزیراعظم کے مشیر نے اب تک ہونے والی کارکردگی کامکمل جائزہ لیا اور اس عمل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات صادر کئے ۔