وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کل سے مظفر آباد اور وادی نیلم کا دو روزہ دورہ کریں گے

122
Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کل ( بدھ )سے مظفر آباد اور وادی نیلم کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر آمد کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کوہالہ میں استقبال کیا جائے گا۔ قمر زمان کائرہ بعد ازاں چھتر کلاس کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان گوجرہ مظفرآباد میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے، وہ مہاجر کیمپ ٹھوٹھا/مظفرآباد کا دورہ کریں گے جہاں آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری انہیں مقبوضہ کشمیر کے پناہ گزینوں کی مستقل آبادکاری کے لیے کم لاگت کے ہائوسنگ پراجیکٹ پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ جمعرات کو وادی نیلم کا دورہ کریں گے، وہ کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والی متاثرہ آبادی کی بحالی کے لئے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ ”ایل او سی (فیز-1) کی سائٹ کا دورہ بھی کریں گے۔