32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں...

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں جواب

- Advertisement -
ہر قدم احتیاط اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر اٹھا رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ حالیہ فوجی مشقیں 1982ءسے موجود دفاعی تعاون کے تحت ہیں، 34 رکنی اتحاد بارے مزید تفصیلات اور تکنیکی مشاورت کاانتظار ہے ،شمولیت کا فیصلہ بعد میںکیا جائے گا
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں جواب 
اسلام آباد ۔ 17فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 34 رکنی اتحاد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج ‘ انٹیلی جنس‘ میڈیا کی کوششوں کو مربوط بنانے اور دہشتگردوں کے معاون اور سرمایہ فراہم کرنے والوں کے لئے مزاحمت اور دہشتگرد گروہوں اور تنظیموں سے متعلق اعداد و شمار کی فراہمی میں تعاون کرے گا‘ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ فوجی مشقیں 1982ءسے موجود دفاعی تعاون کے تحت ہیں‘ 34 رکنی اتحاد کے حوالے سے تکنیکی اجلاس فروری میں ہونا تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی‘ اس اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے‘ ہم ہر قدم احتیاط اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر اٹھا رہے ہیں‘ اس اتحاد میں شمولیت کو مسلک کی بنیاد پر نہ دیکھا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں