وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

165

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم سنگ میل ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی اوردنیا کو باور کرایا کہ پاکستان کے نوجوان کسی بھی میدان میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

مشیر قانون و انصاف نے کہا کہ ارشد ندیم کی یہ جیت ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے جو ثابت کرتی ہے کہ مضبوط ارادے اور عزم سے ہر مشکل کو پار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں اورپر امید ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔