وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ویکسینیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا

52

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےنیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔جمعرات کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کے دوروں کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ویکسینیشن سنٹر پر بزرگ شہریوں کیلئے ویکسینیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے ملاقات اور ویکسین کی افادیت بارے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیاگیا ہے اور اس مرحلہ میں ملک بھر میں ساٹھ سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر کے بعدساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کا آغاز دس مارچ سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے میں دلچسپی خوش آئند ہے ۔ لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوے سنٹرز کی تعداد اور سٹاف میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔ معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔