وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو

44
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کے تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد سے کثیر تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے جس سے ملک میں زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ بیروزگار افراد معاشی طور پر بحال ہو کر خود کفیل ہو سکیں گے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ خواب اب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے کہ پاکستان کے جنت نظیر سیاحتی مقامات پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہوں گے اور پاکستان میں سیاحوں کی آمد کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار بھی حاصل ہوگا۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق آن لائن جاب پورٹل پر اس وقت دستیاب اوورسیز ملازمتوں کے بارے آگاہی حاصل ہوگی اور ویب پورٹل پر دی گئی معلومات سے فائدہ اٹھا کر ملازمتوں کے متلاشی افراد اپنی اہلیت کے مطابق مطلوبہ ملازمت حاصل کر سکیں گے اس طرح بیرون ممالک کے اداروں کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق موزوں سٹاف ممبران حاصل ہو سکیں گے.

زلفی بخاری نے بتایا کہ ٹیوٹا کے ادارے سے فنی مہارت حاصل کرنے والے اور پاکستانی فرضی قوت کے لیے دنیا بھر میں ملازمتوں کے در کھلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہی وژن ہے کہ غربت بے روزگاری پسماندگی کا خاتمہ ہو ملک ترقی کرے اور پاکستان کے عوام معاشی طور پر خوشحال ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وزارت اوورسیز اور سیاحت کے ادارے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور پھر اداروں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جن کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔