وزیراعظم کےویژن "کوئی بھوک سے نہیں مرےگا”پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئےکارلائیں گے،وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز

77
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےویژن "کوئی بھوک سے نہیں مرےگا”پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئےکارلائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کےایجنڈےپرعمل پیراہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مستحق افرادوزیراعظم کےدل کےانتہائی قریب ہیں ،حکومت کی جانب سے پناہگاہوں اورلنگرخانوں کا قیام اسی سلسلےکی کڑی ہیں۔