وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گلبرگ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکی کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا

90
وزیر اعلی محسن نقوی نے تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گلبرگ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکی کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے نرسری کا دورہ کیااور نرسری میں رکھے پھول اور پودے دیکھے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فلاور شاپ کا بھی معائنہ کیا اورگلدستہ کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں مزید فلاور شاپس قائم کرے گی۔لاہورکی طرز پر ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد اوردیگر شہروں میں بھی فلاور شاپس قائم کی جائیں گی۔

ڈی جی پی ایچ اے نے نرسری میں پودوں اورپھولوں کی اقسام کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کمرشل نرسری سے شہری سستے داموں پودے، پھول اور گلدستے خرید سکیں گے۔ پودے، پھول اور گلدستے گھر پر فری ڈلیوری کی بھی سہولت ہو گی۔ نرسری پر پودوں اور پھولوں کی400سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔