وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کا سی پیک پائلٹ پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

147
APP61-13 KARACHI: November 13 - Chief Minister Balochistan Nawab Sanaullah Khan Zehri talking to media after inquiring the health of those who injured in the Shah Noorani Bomb Blast at Civil Hospital. APP

کوئٹہ۔13نومبر (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ 46ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے کی بنیاد ہے اور انہیں یقین ہے کہ گوادر کے مقامی باشندوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل کا جلد آغاز ہوگا، وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن ، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے فعال کردار کے بغیر ہم اس منزل تک نہیں پہنچ سکتے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے تحت پہلے ٹریڈ کانوائے کے گوادر پہنچنے کے حوالے سے پائلٹ پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم محمد نواز شریف تھے، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی، وفاقی و صوبائی وزرائ، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، چین سمیت دوست ممالک کے سفیروں، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کے سربراہان ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قومی سلامی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، اراکین صوبائی اسمبلی، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں ،گوادر کے معتبرین اور مقامی لوگوںکی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔