کراچی۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ژوب میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ خوارج کو واصل جہنم کرکے ثابت کیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہماری افواج ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔