وزیراعلیٰ سندھ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات، سرمایہ کاری،تجارتی روابط سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

102
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے ملاقات کی۔ملاقات میں یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری رحیم شیخ بھی شریک تھے۔

وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں،حکومت نجی شعبہ کے تعاون سے کھجور کی کاشت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات ہر قسم کا تعاون کرے گی۔