وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد پہنچ میں یوم عاشور پر مرکزی ماتمی جلوس کا جائزہ لیا

186

حیدرآباد۔ 17 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد پہنچ کر یوم عاشور کے موقع پر بر آمد ہونےوالے مرکزی ماتمی جلوس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد بلال میمن اور ڈی آئی طارق دھاریجو سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی ۔انہوں نے قدم گاہ مولا علیؑ امام بارگاہ سے 10 محرم کے مرکزی جلوس جلوس شرکت کر کے قیادت کی وزیر اعلیٰ سندہ نے جلوس کے دوران قائم مختلف طبی کیمس کا بھی دورا کیا۔

وزیر اعلیٰ سندہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں جلوس کے منتظمین سے بھی ملا ہوں ،سکیورٹی انتظامات اطیمنان بخش ہیں ،ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر اٹھی ہے جس کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں پرامن طریقے سے یوم عاشور کے جلوس رواں دواں ہیں۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار، میئر حیدرآباد کاشف شورو و دیگر سیاسی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔