وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا تقریب سے خطاب

107
سی پیک کے تحت مکمل ہونے و الے 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف

لاہور۔29 جنوری (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اداروں نے قصور میں 1200کنال سرکاری زمین فراڈ اوردھوکہ دہی کے ذریعے ہتھیانے کی کوشش ناکام بنا کرشاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے،میںاینٹی کرپشن،پراسکیوشن اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اس بہترین کارکردگی پرمبارکباد دیتا ہوں۔کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ہتھیانے کی کوشش کرنیوالے تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہیں اوروہ قرارواقعی سزا سے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔جنہوںنے بھی گھناونی حرکت کی ہے، انہیں اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔