وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے راجہ نصیر احمد شہید کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

109
Chief Minister of Punjab
Chief Minister of Punjab

کہوٹہ۔ 26 فروری (اے پی پی):پولیس کے بہادر سپوت راجہ نصیر احمد شہید کو ان کی لازوال قربانی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کہوٹہ کی ہر دل عزیز شخصیت راجہ نعمان نصیر نے وصول کیا۔

راجہ نصیر احمد شہید 28 اکتوبر 1993 کو ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔ وہ تحصیل کہوٹہ و کلرسیداں کے پہلے پولیس اہلکار تھے جنہوں نے جان کی قربانی دے کر اپنے فرض کی لاج رکھی۔ تقریب میں ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، ایم این اے طاہر اقبال، اور معروف کاروباری شخصیت راجہ مجاہد افسر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے ہمیشہ خراج تحسین کے مستحق رہیں گے۔