وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر بے گھر خاندان کو باعزت چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور

92
Apna Ghar programme

قصور۔۔ 04 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اپنی چھت اپنا گھرکے تحت ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں پنجاب ہاو?سنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی (PHATA)کی نمائندہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احریمہ رفیق، فلاحی ادارہ اخوت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع قصور میں اپنی چھت اپنا گھرمنصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ منصوبے کے لیے ممکنہ سائیٹس، انفراسٹرکچر، اور فراہمی آب و بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں ڈی سی عمران علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اور (PHATA)کے افسران نے مجوزہ سائیٹ کا دورہ کیا اور موقع پر سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر بے گھر خاندان کو باعزت چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔