وزیرمملکت عابد شیرعلی کی میڈیا سے بات چیت

138
APP66-05 MULTAN: December 05 – Minister of State for Water and Power Abid Sher Ali addressing a press conference at MEPCO Headquarter. APP photo by Tanveer Bukhari

ملتان۔5 دسمبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شےر علی نے کہا ہے کہ ملک سے لوڈشےڈنگ کے مستقل خاتمے کے لئے بجلی کے تقسےمی اور ترسےلی نظام کو بہتر بناےاجارہاہے، اس مقصد کے لئے اربوں روپے کی سرماےہ کاری کی گئی ہے جس سے سسٹم مےں طوےل عرصے سے ہونے والی خرابےاں دور کی جارہی ہےں ، حکومت کے روشن پاکستان پروگرام کے تحت بجلی بحران کے خاتمہ کے لئے ہر ماہ نئی پےداہونے والی بجلی سسٹم مےں شامل ہوگی ، وزےر اعظم محمد نوازشرےف کے اعلان کے مطابق ہم مارچ2018ءمےں لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کردےں گے، ملک بھر مےں سسٹم اپ گرےڈےشن کا کام 80فےصد مکمل ہوچکاہے ، وہ مےپکو ہےڈکوارٹر مےں مےڈےاسے گفتگو کررہے تھے ، رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا اور چےف اےگزےکٹو آفےسر مےپکو انجےنئر مسعود صلاح الدےن بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم نے دےامےربھاشاڈےم کی تعمےر آئندہ سال شروع کرنےکا اعلان کردےاہے، ےہ منصوبہ پی اےس ڈی پی کے تحت مکمل کےاجائےگا