وزیرِ اعظم شہباز شریف مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ

238
وزیرِ اعظم شہباز شریف مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ

مکہ مکرمہ۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئے ۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیرِ اعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پرحاضری دیں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ واپس پاکستان کےلئے روانہ ہوں گے۔